عمران خان کو آج ہی استعفیٰ دینا پڑ جانا تھا اس لیے انہوں نے۔ آج کیا ہونے والا تھا؟ مریم نواز نے بہت بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) رہنماءٰ مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔ NRO کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ تفصیلات کے مطابق آج عاصم سلیم باجوہ دے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔ استعفیٰ مسترد ہونے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔ NRO کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا ! اب لو گے احتساب کا نام ؟‘‘۔

خیال رہے کہ معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *