حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔۔تمام سکولز اور دفاتر بند ، ملازمین کیلئے خوشخبری

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔۔تمام سکولز اور دفاتر بند ، ملازمین کیلئے

خوشخبری ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب کے 2 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان،

روحانی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر کل

بروز بدھ ملتان میں چھٹی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی جانب سے مزار کو غسل دے کر کیا گیا۔کورون وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہیں اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے حسب روایت بہاؤالدین زکریا کےعرس پر کل ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ کے عرس کی آمد پر بدھ 15 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں