فیل ہونےوالے تمام طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ حکومت کا 33فیصد نمبر دینے کا اعلان۔۔ کون کون سی کلاس کے فیل بچوں کا پاس کیا جائےگا۔۔؟جانیے تفصیل

فیل ہونےوالے تمام طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ حکومت کا 33فیصد نمبر دینے کا

اعلان۔۔ کون کون سی کلاس کے فیل بچوں کا پاس کیا جائےگا۔۔؟جانیے

تفصیل اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں

لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔

بین الصوبائی وزراءتعلیم کا اہم اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آج بروز منگل 14 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ دیگ صوبوں کے وزرا تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آج ہونے والے اجلاس میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کے مختلف فارمولوں پر مشاورت اور صوبوں میں سامنے آنے والی تفریق کی بنا پر یونیفارم پالیسی پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیفارم پالیسی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے مارکس کاؤنٹ کئے جائیں گے۔ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں گے، انہیں ان مضامین میں 33 فیصد نمبرز دیئے

جائیں گے۔ اس طرح ایوریج مارکس نکالے جائیں گے۔پریکٹیکلاجلاس میں لازمی مضامین میں5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا بھی فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی پروموشن کیلئے یہ ہی طریقہ کار استعمال کرنے کے مجاز ہونگے۔ پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس اور 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا، بلکہ مکمل سلیبس پڑھایا جائیگا۔ اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ نیا تعلیمی سال 2022 میں 22 اگست سے شروع کیا جائے گا۔او لیول اور اے لیولاجلاس میں او

لیول اور اے لیول سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد سمیت زیادہ کیسز والے اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی تھیں، جس کے مطابق وہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، جب کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔میڈیا پر اسکولوں کی بندش سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے این سی او سی نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں